نارووال اور میانوالی میں بارش سے نشیبی علاقے زیرِآب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نارووال اور میانوالی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے جبکہ بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

نارووال میں مسلسل پانچ گھنٹے سے وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔

بارش کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی بھی غائب ہوگئی ہے۔میانوالی اور گردونواح میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

لیکن نشیبی علاقے بھی زیرآب آگئے اور مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز تک وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں