مریم نوازکی گرفتاری پر راجہ شفیق نے حکومت کوآڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)چیئرمین مسلم لیگ ن اوورسیز و میڈیا ایڈوائزر راجہ شفیق احمد خان نےمریم نوازکی گرفتاری پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ،عمران خان اور ان کی پوری ٹیم ایک نہتی خاتون مریم نوازسے خوفزدہ ہوچکے ہیں اس لئے انہیں فرضی مقدمات میں پھنسایا جارہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب اس وقت وفاقی حکومت کی ایماء پر کام کررہا ہے اپوزیشن کے لیڈران اوررہنماؤں کو تو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے جبکہ حکومت میں موجود کالی بھیڑوں کا کوئی احتساب نہیں کررہا ہے ،انشاء اللہ جلد ظلم وجبراورناانصافی کی اس اندھیری رات کاخاتمہ ہوگا اورنام نہاد تبدیلی حکومت کوعوام کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔

راجہ شفیق نے مزید کہا کہ مریم نوازشریف کے حالیہ جلسوں نے حکومت کوپریشانی میں مبتلاکرڈالاتھا گزشتہ روزکے مریم نواز کے جلسے میں کشمیربنے گاپاکستا ن کے نعروں کی گونج اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ میاں نوازشریف کی طرح مریم نوازبھی کشمیریوں کی ترجمانی کاحق اداکررہی ہیں ،انہیں حق اورسچ بات کہنے کی پاداش میں ہی جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں