فریال تالپور کی بھی طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے بعد انہیں پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فریال تالپور کو کل رات معدے میں تکلیف کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا جہاں انہیں آفیسر وارڈ میں رکھا گیا ہے اور ان کاعلاج جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فریال تالپور قومی احتساب بیورو (نیب) کی حراست میں ہیں اور انہیں احتساب عدالت اسلام آباد نے آج پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

یاد رہے دو ماہ قبل نیب نے بے نامی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور کو گرفتار کیا تھا۔ دو ہفتے قبل انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں ان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں