لندن، کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کا 15 اگست کو بھاررت کےخلاف احتجاجی مظاہرہ

لندن (سٹاف رپورٹر/سٹیٹ ویوز) جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل برطانیہ کی کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی اور دیگر تنظیموں سے مل کر 15 اگست کو بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرے گی.

مظاہرے کی کامیابی کے لیے تحریک کے مرکزی عہدیداران سردار عبدالرحمن خان, سیکرٹری جنرل محمد اعظم, کونسلر یاسمین ڈار, امجد حسین مغل, کونسلر صبیحہ خان, سابق لارڈ میئر راجہ غضنفر خالق, نائلہ شریف برطانیہ بھر میں دیگر تنظیموں جس میں صدر کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی چوہدری محمد عظیم, سیکرٹری جنرل راجہ امجد خان, مفتی فضل احمد قادری, سمیرا فرخ, آسیہ حسین, راجہ ایوب خان نوٹنگھم, پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ کے چیئرمین طارق محمود رٹوی, سابق لارڈ میئر ریاض بٹ, راجہ اسحاق خان سلاؤ, شاہدہ جرال, الوینہ خان, نائلہ خان اور دیگر اپنے اپنے علاقوں میں اہم شخصیات اور تنظیموں کے عہدیداران سے رابطے کر کے 15 اگست کو لندن بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی دعوت اور مظاہرے کی کامیابی کے لیے تعاون کی درخواست کریں گے.

تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین ایم ای پی شفاق محمد کے ہمراہ آزاد کشمیر و پاکستان کے دورے پر ہیں. راجہ نجابت حسین اور ایم ای پی شفاق محمد مظاہرے کی کامیابی کے لیے 11 اگست کو لندن پہنچیں گے.

اس موقع پر راجہ نجابت حسین نے تمام کشمیری و پاکستانی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تحریک آزادی کے اس نازک موقع پر برطانیہ بھر میں تمام تنظیمیں اور شخصیات متحد اور منظم ہو جائیں اور تمام پروگراموں میں شامل ہو کر برطانیہ اور عالمی برادری کو واضح پیغام دیں کہ بھارت کے حالیہ اقدامات کے باوجود دنیا بھر میں اپنی جدوجہد کو بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے.

راجہ نجابت حسین نے برطانیہ و یورپی ممبران پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بھارتی حکومت کے فیصلے کے خلاف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل , برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اور یورپین وزیر خارجہ کو سینکڑوں کی تعداد میں خطوط لکھ کر کشمیریوں کے حقوق کی بھر پور ترجمانی کی ہے.

راجہ نجابت حسین نے برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹری گروپ کی چیئرپرسن ایم پی ڈیبی ابراہم, سی پیک پارلیمنٹری گروپ کے چیئرمین ایم پی فیصل رشید, شیڈو جسٹس منسٹر بیرسٹر یاسمین قریشی, لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کی ممبر یورپی پارلیمنٹ ایم ای پی ارینا وان ویزا, یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر گروپ کے شریک چیئرمین ایم ای پی رچرڈ کوربٹ, فرینڈز آف کشمیر کی شریک چیئرپرسن ایم ای پی اینتھیا میکنٹائر, برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر گروپ کے سابق چیئرمین ایم پی اینڈریو گرفتھس, عظیم کشمیری رہنما لارڈ نذیر احمد, ایم پی بیرسٹر عمران حسین کی اجتماعی کاوشوں پر جہاں ان کا شکریہ ادا کیا

وہیں انہیں کشمیری قوم بالخصوص تارکین وطن کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا. راجہ نجابت حسین نے تمام کشمیری و پاکستانی تنظیموں کے سربراہان,.

اہم شخصیات, پاکستانی و کشمیری کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ تحریک حق خودارادیت کی عالمی اداروں اور رہنماؤں کو خطوط لکھوانے کی اس مہم میں ساتھ دے کر مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کو بند کرانے میں ہماری مدد کریں.

اپنا تبصرہ بھیجیں