جے کے پی پی کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس،حالیہ بھارتی اقدامات اورمقبوضہ کشمیرکی صورتحال زیربحث

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)جموں کشمیرپیپلزپارٹی ایڈوائزری کمیٹی کاہنگامی اوراہم ترین اجلاس زیرصدارت صدرجموں کشمیرپیپلزپارٹی شیخ فضل کریم ایڈووکیٹ مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آبادمیں منعقدہوا۔

ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں بھارتی حالیہ اقدامات اورمقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال پرتفصیلی غوروخوض کیاگیا۔اجلاس سے پارلیمانی لیڈرجموں کشمیرپیپلزپارٹی ممبرقانون سازاسمبلی سردارحسن ابراہیم خان،صدرجے کے پی پی شیخ فضل کریم ایڈووکیٹ،مرکزی سیکرٹری جنرل سیدنشاط کاظمی ایڈووکیٹ،ممبرایڈوائزری کمیٹی سرداراسدابراہیم خان،چیف آرگنائزرآصف گیلانی،چیئرمین پارلیمانی بورڈسردارعاشق،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نویدحیات خان،مرکزی سیکرٹری مالیات سردارخورشید،ابراراحمدیاد،شیخ جاویدافطار،سردارتسلیم،سردارعدنان ریاض ایڈووکیٹ،عمیرپرویزخان ودیگرنے خطاب کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےپارلیمانی لیڈرجموں کشمیرپیپلزپارٹی ممبرقانون ساز اسمبلی سردارحسن ابراہیم خان نے کہاکہ مسئلہ کشمیرایک نئے دورمیں داخل ہوچکاہے۔مقبوضہ کشمیرکے عوام کی موجودہ صورتحال بھارتی مظالم انتہائی تشویش ناک اورقابل مذمت ہیں۔بھارت نے جوسازش تیارکی ہے اسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونےدیاجائے گا۔حالیہ اقدامات کے بل بوتے پرمقبوضہ کشمیرکے عوام پرجوظلماوربربریت ڈھایاجارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ساری صورتحال بین الاقوامی دنیاکے لئے ایکسوالیہ نشان ہے۔آج سے 72سال قبل بین الاقوامی دنیانے اقوام متحدہ کیقراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کوتسلیم کررکھاہے۔ضرورت اس امرکی ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس مسئلے کے حل کے لئےعالمی دنیا اپنا عملاً کرداراداکرے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نےکہاکہ 1947ء میں غازی ملت سردارمحمدابراہیم خان کی قیادت میں جوجدوجہدکی گئی 19جولائی1947ء کوغازی ملت سردارمحمدابراہیم خان کی رہائش گاہ پرقراردادالحاق پاکستان منظورکی گئی۔کشمیریوں کی اصل منزل پاکستان ہےاوریہی قراردادالحاق پاکستان بین الاقوامی طورپرمسئلہ کشمیرکی بنیادی اکائی ہے۔آج وقت نے ثابت کردیاکہ غازی ملت سردارمحمدابراہیم خان نےجوفیصلہ جات کئے وہ درست تھے۔ہم تاریخ وتحریک کے وارث ہیں۔

مقررین نے مزیدخطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کایہ اجلاس حکومت پاکستان سےمطالبہ کرتاہے کہ وہ سفارتی سیاسی محاذپرمسئلہ کشمیرکے حل کے لئے اپنی کوششوں کوتیز کرے۔اورتمام دوست ممالک سے ہرممکن تعاون حاصل کرکے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کواصل صورتحال سے آگاہ کرے۔آج کایہ اجلاس تمام شہداء کشمیرکوخراج عقیدت پیش کرتاہے اورتمام حریت قیادت کے حوصلے کوسلام پیش کرتاہے۔

ہم بھارت پریہ واضح کرناچاہتے ہیں کہ کشمیرکامسئلہ طاقت سےنہیں دبایاجاسکتااوراس کے تمام ترہتھکنڈے ماضی میں بھی ناکام ہوتے آئےہیں اورآئندہ بھی ہمارے عزم کومتزلزل نہیں کرسکتے۔جموں کشمیرپیپلزپارٹی اس عزم کااعادہ کرتی ہے کہ حق خودارادیت کے حصول کے لئے بڑی بڑی سے

اپنا تبصرہ بھیجیں