کشمیر پر 45 برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا یو این سیکریٹری جنرل کو خط

اسلام آباد(نیوزڈیسک) برطانوی پارلیمنٹ کے 45 ارکان نے کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھ دیا۔

برطانوی پارلیمنٹ کے 45 ارکان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھا ہے جس میں انھیں بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کرنے کیلئے کیے گئے غیرآئینی اقدام کو رکوانے کی درخواست کی گئی ہے۔خط رکن پارلیمنٹ فیصل رشید کی طرف سے لکھا گیا ہے جس پر باقی ارکان کے دستخط ہیں۔

خط میں کہا گیاہے کہ بھارت کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 370 کی تنسیخ سے انہیں گہرا دکھ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں