برطانیہ میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن،نظام درہم برہم

لندن (نیوزڈیسک)برطانیہ میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے دوران لندن کے بیشتر علاقوں سمیت ملک کے کئی شہر تاریکی میں ڈوب گئے۔ ٹرینیں رک گئیں۔ ٹریفک سگنل بند ہونے سے سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

برطانوی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق برطانوی نیشنل گرڈ میں فنی خرابی کے باعث بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا۔ شمالی اور جنوب مشرقی لندن سمیت انگلینڈ اور ویلز کے کئی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔

بجلی کے بریک ڈاون کے باعث ٹرینوں اور ٹیوب کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ سگنل بند ہوئے تو مختلف سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا، جب کہ طیاروں کی پروازوں کی آمد ورفت بھی متاثر ہوئی۔

برطانوی الیکٹرک سسٹم آپریٹر کے مطابق دو پاور جنریٹر خراب ہونے سے بریک ڈاؤن ہوا۔ جنریٹر ٹھیک کرکے بجلی بحال کردی گئی ہے۔ اگر کہیں بجلی نہیں آرہی تو لوکل آپریٹر سے رابطہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں