برمنگھم میں بھارتی قونصلیٹ کے باہر پاکستانی اورکشمیری عوام کااحتجاج،یادداشت پیش

برمنگھم(سٹاف رپورٹر/سٹیٹ ویوز) برمنگھم میں بھارتی قونصلیٹ کے باہر برٹش کشمیریوں اور پاکستانیوں کا بھرپور  احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں عورتوں اور بچوں کی بڑی  تعداد  شامل تھی ۔مظاہرے میں کشمیر کی آزادی اور بھارت کے کشمیر پر غصبانہ قبضے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔

مظاہرین نے بھارتی قونصلیٹ کے سامنے روڈ بلاک کردی اور بھارتی کونصلیٹ برمنگھم کی پروٹیکشن کے لیے ہولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔ اس مظاہرے میں جارج گیلوے سابق ممبر آف پارلہمنٹ ،ایم پی خالد ، راجہ فہیم کیانی صدر تحریک کشمیر برطانیہ ، محمد غالب صدر تحریک کشمیر یورپ ، کونسلرز اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین نے خصوصی شرکت کی۔

مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جس پر بھارت کے کشمیر میں حالیہ اقدامات کے حوالے سے نعرے لکھے ہوے تھے ۔ راجہ فہیم کیانی صدر تحریک کشمیر برطانیہ نے کہا کہ بھارت کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کررہا اور کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے ۔ آرٹیکل 370 اور 35A کا خاتمہ  کرنا کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کررہاہے۔ فہیم کیانی نے کہا کہ ہم آزادی کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے اور کشمیر پر بھارتی افواج کا قبضہ کسی طور پر تسلیم نہیں کرتے۔مظاہرے کے بعد بھارتی قونصلیٹ میں پیٹیشن جمع کروائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں