خالدابراہیم کےفرزندحسن ابراہیم تقسیم کشمیرکےخلاف بول پڑے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر/سٹیٹ ویوز)مقبوضہ کشمیر میں کشیدہ صورتحال پرجموں کشمیر پیپلزپارٹی کے سربراہ حسن ابراہیم کہتے ہیں کہ تقسیم کشمیر کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کشمیر ایک ناقابل تقسیم وحدت ہے ، ہندوستان کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا، اقوام عالم نہتے کشمیریوں پر مودی سرکار کے ظلم کا نوٹس لے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ حسن ابراہیم کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کوئی سرحدی یا مذہبی مسئلہ نہیں بلکہ وہاں بسنے والے تمام طبقات کے حق خودارادیت کا مسئلہ ہے۔

حسن ابراہیم کا کہنا تھا جنوبی ایشیاء کا امن کشمیر کے مسئلے سے وابستہ ہے،عالمی برادری مسئلہ کشمیر کی حساسیت کا اداراک کرے، مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے علاوہ کوئی حل قابل قبول نہیں۔

حسن ابراہیم نے کہا کہ شہداء کشمیر کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جانیں دیں گے ، ریاست جموں کشمیر ایک ناقابل تقسیم وحدت ہے، ریاست کی تقسیم کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،

اپنا تبصرہ بھیجیں