یوم پاکستان کی مناسبت سے کشمیر بنے گا پاکستان لوگو قومی سطح پر متعارف

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)پاکستان کے یوم آزادی 14 اگست کو کشمیر سے منسوب کرنے کا قومی لوگو منظر عام پر آگیا۔ “کشمیر بنے گا پاکستان یوم آزادی لوگو کا مرکز” ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کی مناسبت سے جاری لوگو میں سرخ رنگ سے لکھا کشمیر جدوجہد آزادی کی قربانیوں کو ظاہر کر رہا ہے۔کشمیر کی آزادی کے لیئے ہر حد تک جانے کے جذبے کو خون کے سرخ رنگ سے اجاگر کیا گیا ہے۔

لوگو میں پاکستان کا جھنڈا کشمیر بنے گا پاکستان کا عزم لیئے لہرا رہا ہے جبکہ لوگو کے گرد سرخ رنگ کی لکیر کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے و مظالم کو ظاہر کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں