علی امین گنڈا پور کا لائن آف کنٹرول پر جاکر لڑنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جاکر لڑنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ’جرگہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، کشمیر کیلئے خون کا پہلا قطرہ میرا گرے گا۔

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر نے کہا کہ پورا ملک کشمیری بھائیوں کیلئے لڑنے کو تیار ہے اور اگر ایسی صورتحال ہوئی تو لائن آف کنٹرول پر جاکر لڑوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں