افغان کرکٹر محمد شہزادکو پاکستان میں پریکٹس کرنا مہنگا پڑگیا

کابل(نیوزڈیسک)افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد شہزاد کی پشاور میں پریکٹس پر افغان کرکٹ بورڈ حرکت میں آگیا۔

بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد کا سنٹرل کنٹریکٹ غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردیا۔ایک اعلامیے کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کسی بھی کسی کو دوسرے ملک کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اے سی بی کا کہنا ہے کہ محمد شہزاد نے بناء اجازت کے پاکستان میں پریکٹس کرکے قوائد کی خلاف ورزی کی ہے۔افغان کرکٹ بورڈ نے محمد شہزاد کو جلد بورڈ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

پشاور اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے انکشاف کیا ہے کہ صرف شہزاد ہی نہیں افغان ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی پشاور آکر کھیلتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں