وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کاعیدالاضحی آزادکشمیرمیں منانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عیدِ الاضحیٰ کشمیر کی عوام کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی آج شام آزاد کشمیر پہنچیں گے اور کل صبح مرکزی عید گاہ مظفرآباد میں عید نماز ادا کریں گے۔ جس کے بعد یکجہتیء کشمیر ریلی کی قیادت کریں گے جو آزادی چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔ بعد ازاں مانک پائیاں میں مہاجر کیپموں کا دورا اور وہاں موجود افراد سے ملاقات کریں گے۔

وزیرِ خارجہ، وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سے ملاقات کریں گے جس کے بعد سابق وزیرِاعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود اور حریت رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں