بارسلونا میں پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کااحتجاجی مظاہرہ ،شاہریزبشیرچوہدری نے لہوگرمادیا

بارسلونا(نیوزڈیسک)کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کے خلاف بارسلونا میں پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کااحتجاجی مظاہرہ ،مظاہرے میں سینکڑوں خواتین ومرد اور بچوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل کشمیرکمیٹی پیپلزپارٹی یورپ شاہریزبشیرچوھدری نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کے لوگوں سے ان کی خصوصی پہچان چھیننے کی کوشش کررہا ہے آرٹیکل 35 اے جموں و کشمیر کے لوگوں کو مستقل شہریت کی ضمانت دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں38ہزارفوجی مزید بھیج دئیے ہیں جس سے یہ صاف ظاہرہوتاہے کہ بھارت خطہ میں بڑے انسانی قتل عام کی تیاریاں کررہا ہے ۔دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی سے مقبوضہ کشمیر کی آبادیاتی، جغرافیائی اور مذہبی صورتحال یکسر تبدیل ہوجائے گی۔ مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریتی حیثیت ختم ہوجائے گی اور وہاں غیر مسلموں اور غیر کشمیریوں کو بسایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے اور بھارتی ہٹ دھرمی سے خطے کا امن تباہ ہو رہا ہے۔اس آرٹیکل کے خاتمے کے بعد اقوام متحدہ کی جموں کشمیر کے حوالے سے قرار دادوں کی رہی سہی اہمیت ختم ہونے کا بھی اندیشہ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں