خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک میں شاندار کشمیر بنے گا پاکستان ریلی کا انعقاد

کرک(سٹیٹ ویوز)ملک کے دیگر علاقوں کی طرح خیبرپختونخواہ کے ضلع کرک میں بھی یوم آزادی کے حوالے سے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ضلع بھر کے چوکوں چوراہوں کو پاکستان اور کشمیر کے جھنڈوں اور بینرز سے سجا دیا گیا۔

شرکاء ریلی میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی۔ تاجر رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد بارش کے باوجود شامل ہوئی۔شرکاء نے کشمیر بنے پاکستان کے فلک بوس نعرے لگاتے ہوئے سرکٹ ہاوس سے جیل چوک تک بھرپور ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکاء نے کشمیر کی آزادی اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

ریلی میں ممبر قومی اسمبلی شاہد خٹک۔ڈپٹی کمشنر شاہ رخ خان۔ صدر انجمن تاجران اصغر خان۔ رہنما پی ٹی آئی کرنل (ر) رضا۔ دوجوان رہنما ثناء اللہ و دیگر نے شرکت کی۔ ایم این اے شاہد خٹک کا کہنا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔بھارت زیادہ دیر تک کشمیریوں کو آزادی سے نہیں روک سکتا ۔ڈپٹی کمشنر کرک شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کا ہر شہری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف باہر نکل آیا ہے۔

دوسری طرف خوشحال خان خٹک یونیورسٹی میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیاجبکہ خوشحال خان خٹک یونیورسٹی میں کشمیر ایشو پر سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں