Independence Day 2019

یوم آزادی پاکستان کے موقع پر سنگاپور میں پرچم کشائی کی تقریب

سنگاپور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان ہائی کمشن سنگاپور نے آج کے دن 73واں یوم آزادی پاکستان روایتی جوش اور قومی جذبے سے منایا۔ ہائی کمشن میں سنگاپور سوسائٹی کے نمایاں لوگوں نے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر یوم آزادی کے حوالہ سے صدر اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھے گئے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر مسز رخسانہ افضال نے پاکستان کے سنگاپور کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پاکستانی ڈائسپورہ کا دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سود مند تعلقات کیلیے کی جانے والی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ سنگاپور میں پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک اور انکے عوام کو قریب لانے کیلیے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔

ہائی کمشنر نے سامعین کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی میں ریاست جموں و کشمیر کو ایک علاقائی یونین میں تبدیل کرنے کیلیے انڈیا کے حالیہ آرٹیکل 370 کے خاتمے پر بھی تفصیلا بتایا۔ انہوں نے کہا کہ انڈین گورنمنٹ کے یکطرفہ فیصلے نے بین الاقوامی طور پر جموں و کشمیر کی تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو مجروح کیا ہے۔ انہوں نے مہمانوں کو حکومت پاکستان کی تنازعہ کشمیر کو بین الاقوامی بنانے، انڈیا کو پیچھے ہٹنے اور سرگرمی ختم کرنے کیلیے دباؤ ڈالنے کیلیے جاری کوششوں سے آگاہ کیا۔

آخر میں وادی کے لوگوں کی خواہشات کے مطابق علاقے میں دائمی امن کیلیے اور تنازعہ کشمیر کا انصاف پر مبنی اور پر امن حل کیلیے ، پاکستان میں جاری پیشرفت اور خوشحالی کیلیے اجتماعی دعا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں