پشاور میں افغانستان کا پرچم آویزاں کرنیوالا افغان شہری گرفتار

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے بورڈ بازار میں بل بورڈ پر افغانستان کا قومی پرچم آویزاں کرنے کے الزام میں ایک افغان شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

علاقہ پولیس کے مطابق افغان شہری پشاور کے علاقے تاج آباد میں رہائش پذیر تھا جسے 12 اگست کو افغانستان کا پرچم آویزاں کرنے پر گرفتار کیا گیس

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے مطابق پرچم آویزاں کرنے کے پسِ پردہ کوئی مذموم مقصد نہیں تھا بلکہ وہ صرف اس کے ساتھ تصویر کھینچنا چاہتا تھا۔

ملزم نے پولیس کو مزید بتایا کہ اس طرح تصویر کھینچنے کے فوراً بعد اس کی تصویر وائرل ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں