ہجیرہ: لینڈ سلائیڈنگ سے تباہ ہونے والے گھروں سے دو نعشیں نکال لی گئیں متعدد مکین لاپتہ

راولاکوٹ(سٹیٹ ویوز) راولاکوٹ کے نواحی علاقے اکھوڑ بن میں لینڈ سلائیڈنگ نے بھاری جانی و مالی نقصان کر دیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق رات کے وقت موسلا دھار بارش کی وجہ سے نالوں میں تغیانی آگئی جبکہ اکھوڑ بن میں قایم پن بجلی منصوبے کی طرف جانی والی نہر کا بندھ ٹوٹ گیا اور پانی کا ریلہ دو گھروں کا بہا لے گیا۔

سٹیٹ ویوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی پونچھ چوہدری ذولقرنین نے بتایا کہ ہجیرہ تحصیل کے علاقہ اکھوڑ بن میں ہایڈل منصوبے کی نہر کا بندھ ٹوٹنے سے دو گھر ملیا میٹ ہوئے اور اب تک دو افراد کی نعشیں نکالی گئی ہیں اور دو زخمی افراد بھی نکالے گئے ہیں جبکہ اطلاعات ہیں کہ بچوں سمیت چار افراد اب بھی لا پتہ ہیں جنکی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں