محمد حفیظ نے ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال پر کراراجواب دیدیا

لاہور(نیوزڈیسک)آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ میرا کیریئر میری مرضی، میں ہمت ہارنے والوں سے نہیں ہوں، اپنی مرضی سے مستقبل کا فیصلہ کروں گا۔

سوشل میڈیا پر پرستاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ میں اپنے کیریئر کا فیصلہ خود کروں گا،ورلڈکپ کے دوران قومی ٹیم میں کوئی اختلافات نہیں تھے،انھوں نے بابر اعظم اور امام الحق کو اپنے فیورٹ کرکٹرز قرار دیا۔

یاد رہے کہ محمد حفیظ سینٹرل کنٹریکٹ پانے والے کرکٹرز کی فہرست سے باہر ہوچکے، آئندہ ایونٹس کی تیاری کے لیے کنڈیشننگ کیمپ میں بھی ان کو مدعو نہیں کیا گیا، بظاہر ان کی قومی ٹیم میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگ چکا تاہم وہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنے سے گریز کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں