sonam kapoor

سونم کپور بھی مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر افسردہ

ممبئی (نیوزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پُر امن طریقے سے حل ہونا چاہیے لیکن ساتھ ہی اداکارہ نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

نامور اداکار انیل کپور کی صاحبزادی سونم کپور نے بی بی سی کو حال ہی میں انٹرویو دیا جس میں انہوں نے خطے میں کشیدہ صورتحال پر اظہار افسوس کیا۔

اداکارہ سونم کپور کا پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر کہنا تھا کہ میں بہت محب وطن ہوں اور اس وقت جہاں حالات پہنچ چکے ہیں اسے دیکھ کر کافی دکھ ہوتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 70 برس پہلے دونوں ممالک ایک تھے اور حقیقت یہ ہے کہ تفرقہ انگیز سیاست کھیلی جاتی ہے جس سے دل ٹوٹتا ہے تاہم مجھے لگتا ہے میرے لیے بہتر ہے کہ میں اس وقت خاموش رہوں اور اسے گزرنے دوں کیونکہ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں