سردار عامر یعقوب نے کنٹرول لائن کی صورتحال پر آوازبلند کردی

دبئی(سٹیٹ ویوز)پاکستان تحریک انصاف یواے ای آزادکشمیر کے رہنما سردار عامر یعقوب نے کہا ہے ہندوستان سلامتی کونسل کے اجلاس میں ناکامی کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا اور اب اوچھے ہتھکنڈے پر اتر آیا ہے لائن آف کنٹرول پر سول آبادی کو نشانہ بنا کر اپنی بزدلی دیکھا رہا ہے ہم اسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج نے کل درہ شیرخان میں سول آبادی پر فائرنگ کی اور ایک شادی والے گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں لعل محمد اور حسن دین شہید ہوئے انکی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی ان شہداء کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں دعاگو ہیں اللہ پاک لواحقین کو صبر عطا فرمائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان آرمی اس وقت انٹرنیشنل قوانین کی سرعام خلاف ورزی کرکے عام نہتے کشمیریوں کو شہید کررہی ہے عالمی اداروں کو نوٹس لینا چاہیے مقبوضہ وادی میں کرفیو لگے دو ہفتے گزر چکے ہیں وہاں رہنے والے مشکلات کا شکار ہیں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو چاہیے کہ وہ فورا کرفیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں