آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو موجودہ میعاد کی تکمیل کے بعد مزید 3 سال کے لے آرمی چیف مقرر کر دیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ملک اور خطے میں جاری پاک فوج کی امن کی کوششوں کے تسلسل کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں