پی ٹی آئی آزادکشمیر کا حق خودارادیت کیلئے ہرفورم پر آوازاٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سابق سیکریٹری جنرل راجہ راشد علی کی صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری سے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں کشمیر کی بدلتی صورت حال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہارکیاگیا۔انڈین حکومت کا کشمیریوں کے جذبہ حق خود ارادیت کو دبانے کے لئیے آج ۱۸ روز سے کشمیر میں کرفیو کی وجہ سے ۸۰ لاکھ کے قریب انسانوں کو غذائی قلت اور ادوایات کی عدم فراہمی کی وجہ سے کشمریوں کے قتل عام کے منصوبے کو ہر فورم پر بے نقاب کرنے سمیت پی ٹی آئی کا کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلوانے میں کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اوور سیز کشمیریوں کو یکجا ہو کر مسئلہ کشمیر کو علمی سطح پر ڈسکس کرنے سمیت اعلیٰ سطحی اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ وہ بہت جلد یورپ کے دورہ پر جائیں گے جہاں وہ یورپین پارلیمنٹ میں مودی حکومت کے کالے کرتوتوں کو بے نقاب کر کے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ مڈل ایسٹ سمیت ساری دنیا میں پی ٹی آئی کی تنظیموں کو جلدفعال کرنے پر غور کیا گیا ۔

اس موقع پر صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ، آزادکشمیر میں کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کریگی اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت سے حلقوں کے اندر کوئی سیٹلمنٹ کی جائیگی۔

اس موقع پر سابق سیکریٹری اطلاعات ، سردار امتیاز کا کہنا تھا کے ہم سب ملکر پی ٹی آئی کو نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ ساری دنیا میں ایک مضبوط اور طاقتور تنظیم بنائیں گے تاکہ کشمیری عوام کی جاندار نمائندگی کرنے میں معاون ثابت ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں