راجہ شفیق احمد نے راجہ شبیر کی وفات کوناقابل تلافی نقصان قراردیدیا

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)چیئرمین ومیڈیا ایڈوائزرمسلم لیگ ن برطانیہ راجہ شفیق احمد نے راجہ شبیرکی وفات پر اظہارافسوس کرتے ہوئے اسے ناقابل تلافی نقصان قراردیدیا۔

انہوں نےکہا کہ راجہ شبیرکی وفات ایک عظیم سانحہ ہے ان کی وفات سے پیدا ہونیوالاخلاءصدیوںبعد بھی پر نہیں ہوسکتا، ان کی وفات کمیونٹی کیلئے بڑاسانحہ ہے مرحوم دوستوں کاایک وسیع حلقہ رکھتے تھے ان کی تحریک آزادی آزادکشمیر کیلئے طویل جدوجہد بھی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم راجہ شبیر کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائیں اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں