مودی کی پابندیاں توڑ کرراہول گاندھی مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) کانگریس رہنما راہول گاندھی اور غلام نبی آزاد سمیت 11 اپوزیشن رہنما مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے، زیر حراست کشمیری رہنماؤں سے ملاقات اور عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کانگریس رہنماؤں کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ، راہول گاندھی، غلام نبی آزاد سمیت 11 رہنماؤں کا وفد سری نگر پہنچا ہے،

جہاں وہ زیر حراست کشمیری رہنماؤں سے ملاقات اور عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے۔بھارتی انتظامیہ نے کانگریس رہنماؤں کو مقبوضہ وادی کا دورہ کرنے سے منع کیا تھا۔

ادھر سابق وزیراعلیٰ کشمیر اور موجودہ اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے حکومت کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بنیادی حقوق کی فراہمی بند کرکے لوگوں کو محصور کرنا قانون ہے تو ہم اس قانون کی خلاف ورزی کرنے ہی جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو مودی سرکار نے آئین کے آرٹیکلز 35-اے اور 370 کو منسوخ کرکے مقبوضہ کشمیر کو دو حصوں کو میں تقسیم کرکے بھارتی یونین ٹریریٹری قرار دے دیا تھا اور کسی ممکنہ احتجاج سے بچنے کے لیے 5 اگست سے مسلسل کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں