دنیا بھر کے مسلمان کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے اُٹھ کھڑے ہوں،قاضی عبدالعزیز چشتی

لوٹن (رپورٹ شیراز خان )اہل سنت والجماعت برطانیہ اور یورپ کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آج جمعتہ المبارک کے روز نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل متفقہ طور پر مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مل کر مشترکہ طور پر کھڑے ہوکر کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم، کرفیو اور انکی نسل کشی کے خلاف ایک قرارداد مزمت منظور کریں

اور اللہ تعالیٰ کے گھروں کے اندر یہ تجدید عہد کریں کہ وہ بھارتی مظالم کے خلاف ہر محاذ پر کشمیریوں کی ہر طرح کی مدد کریں گے اور اللہ تعالیٰ کے حضور صدق دل سے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ کشمیریوں کی مدد کرے اور بھارتی ظلم اور تشدد سے چھٹکارا حاصل کرنے میں ان مدد کرے ..

وزیراعظم پاکستان عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کشمیر کے لئے کی جانے والی کوششوں کو کامیاب کرے علامہ قاضی عبدالعزیز نے کہا ہے کہ وہ اپنی مسجد جامع غوثیہ ٹرسٹ میں جمعہ کے خطبے کو کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی حالت زار پر خطاب کریں گے جبکہ اہل سنت والجماعت کی تمام مساجد میں بھی برطانیہ اور یورپ میں ایسا ہی علمائے کرام کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں