ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی

کراچی(سٹیٹ ویوز) بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا200روپے سستا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4ڈالر کا اضافہ ہوا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 200روپے سستا ہوگیا۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1520ڈالر سے بڑھ کر1524ڈالر ہوگئی۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید200روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں172روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت88800روپے سے گھٹ کر88600روپے اور دس گرام سونے کی قیمت76132 روپے سے گھٹ کر75960روپے ہوگئی۔پیر کو چاندی کی فی تولہ قیمت اور دس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1130.00روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت968.80روپے پر مستحکم رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں