بھارتی مظالم کو دنیا بھر میں بے نقاب کیا جائے،کشمیری کمیونٹی

بارسلونا(شیراز خان) تحریک انصاف یورپ کے سابق ترجمان میاں طارق نے پاکستان انٹرنیشنل ہیومین رائٹس کے صدر اور سنیئر صحافی شیراز خان اور پاکستان پریس کلب یوکے کی مجلس عاملہ کے رکن صفدر بخاری اور سابق کوارڈینیٹر پاکستان پیپلزپارٹی اسپین چوھدری عابد کے اعزاز میں دعوت استقبالیہ کا اہتمام کیا.

اس موقع پر شیراز خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی بڑے پیمانے پر نسل کشی، بھارتی تسلط، قبضے ، تشدّد ،قتل و غارت گری کے خلاف پاکستان کی طرح یورپ بھر میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے

حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ ہم سب پاکستانیوں کا اپنے کشمیری مسلمان بھائیوں کے لئے اس طرح آئندہ کا کوئی مشترکہ لائحہ عمل اس طرح طے ہونا چاہیے کہ ہر پلیٹ فارم پر پرامن احتجاج کیا جائے اور ہندوستان کی نام نہاد جمہوریت کو بےنقاب کیا جائے..

میاں طارق نے کہا کہ ستمبر کے آخر میں امریکہ میں یورپ بھر سے پاکستانی اور کشمیری نریندر مودی کے خلاف بھرپورباحتجاج کریں گے اور وہ خود اس احتجاج میں وفد کے ساتھ شریک ہونگے انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیر حل گا چوہدری عابد اقبال کا کہنا تھا کہ ظلم و جبر کی انتہا کر دی گئی ہے

معصوم بچوں کو مائوں کی گود سے اٹھا کر شہید کیا جا رہا ہے تا کہ کشمریوں کی نسل کو ختم کیا جائے اور دوسری طرف کرفیو نے ان کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے اس موقع پر مولوی محمد عابد، راجہ محمد یونسں اور دیگر نے شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں