فون میں دوسرا آئی ایم ای آئی نمبر رجسٹرڈ کرانے کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے ایک فون میں دوسرے آئی ایم ای آئی نمبر رجسٹرڈ کرانے کی تاریخ بڑھادی۔

پی ٹی اے کے مطابق دو آئی ایم ای آئی والے فونز 15 ستمبر 2019 تک رجسٹر ہوسکیں گے اور مقررہ تاریخ کے بعد دوسرے آئی ایم ای آئی کی سلاٹ بلاک کردی جائے گی۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا تھا کہ ایک آئی ایم ای آئی رجسٹرڈ ہو اور دوسرا نا ہو تو موبائل بند نہیں ہوگا تاہم دونوں آئی ایم ای آئی نمبر رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں