Bomb disposal

کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کے مقام پر بعد دوسرا دھماکہ

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں ایک دھماکے کے مقام پر چند منٹ بعد دوسرا دھماکہ، دوسرے دھماکے کے نتیجے میں کوریج دینے والی میڈیا ٹیم کے نمائنوں سمیت 6افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ آج رات ساڑھے 8 بجے کے قریب صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ائیرپورٹ کے قریب دھماکہ ہوا تھا جس کے بعد وہاں میڈیا ٹیمیں پہنچ کر واقعے کو کوریج دے رہی تھیں اور تبھی دوسرا دھماکہ ہو گیا-

جس سے میڈیا ٹیم کے نمائنوں سمیت 6افراد زخمی ہو گئے۔ ابھی تک دھماکوں کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز نے بھی علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں