Drone

چین نے ڈرون طیاروں کو قابو کرنے والا ڈرون بنا لیا

بیجنگ ( ویب ڈیسک) چین نے اسپائیڈر ڈرون تیار کرلیا ہے، جو جال پھینک کر ڈرونز کو زمین پر گراسکتا ہے۔ چین اب اپنے جدید ڈرون کے ذریعے ڈرونز اور چھوٹے طیاروں کو قابو کرے گا۔چین کی ملٹری ویب سائٹ کے مطابق یہ ڈرون 16 سکوائر میٹر کا جال پھینک کر ڈرونز کو زمین پر گرانے اور چھوٹے طیاروں کو بھی قابو کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔

اس ڈرون کو چین کی ایروسپیس سائنس اور انڈسٹری کو آپریشن نے تیار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں