صوابی میں محنت کش کی شادی کی تیاریوں‌ کوچوہوں نے کُتر ڈالا

صوابی (ویب ڈیسک) صوابی میں محنت کش کی جمع پونچی کو چوہے کھا گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوابی کے رہائشی عاصم خان نے اپنی شادی کے لیے پانچ لاکھ روپے کی رقم جمع کر رکھی تھی جسے سنبھال کر رکھا ہوا تھا ۔ کچھ عرصہ کے بعد رقم نکالنے پر علم ہوا کہ پانچ پانچ ہزار کے نوٹوں کو چوہے کُتر گئے ۔ جس سے شادی والے گھر میں خوشیاں ماندپڑ گئیں۔

عاصم خان صوابی میں محنت مزدوری کر کے ، ٹریکٹر ٹرالی چلا کر اپنی روزی روٹی کماتا تھا۔ روزانہ کی کمائی سے کچھ رقم بچا کر 26 سالہ نوجوان عاصم خان اپنی شادی کے لیے رقم جمع کر رہا تھا۔ شادی قریب آئی تو اخراجات کے لیے جمع شدہ پونجی نکالنے کے لیے عاصم خان نے جیسے ہی صندوق کھولا تو دیکھا کہ کرنسی نوٹوں کو چوہوں نے کُترا ہوا تھا۔ عاصم خان نے بتایا کہ چوہوں نے پانچ پانچ ہزار اور ایک ، ایک ہزار کے کرنسی نوٹ کُتر ڈالے-

جس سے میرا شدید نقصان ہوا۔ عاصم خان نے کہا کہ اس رقم کے ضائع ہونے کی وجہ سے میری شادی کے اخراجات میں مشکل پیش آئے گی جس سے میں پریشانی میں مبتلا ہو گیا ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں