تندور کے لیے سابقہ گیس ٹیرف بحال کرنے کا فیصلہ

لاہور(نیوزڈیسک) روٹی اور نان سمیت روزمرہ کے استعمال کی متعدد اشیا کی قیمتوں پر بڑھنے کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنے پر وفاقی حکومت نے ملک بھر کے تندور کے لیے یکم جولائی سے اطلاق ہونے والے نئے گیس ٹیرف کو واپس لیتے ہوئے سابقہ گیس ٹیرف بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں نان بائیوں نے گیس ٹیرف میں اضافے پر ہفتے کے روز ہڑتال کرنے کا اعلان کررکھا تھا تاہم حکومت کے اس فیصلے کے بعد انہوں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں