چین اب پاکستان میں مزید کتنی سرمایہ کاری کا ارادہ کر رہا ہے ؟جانیے

اسلام آباد (نیوزڈیسک)چین کے سفارتکار ژاﺅ جنگ نے اقتصادی راہداری کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیاہے اور بتایا کہ چین کا پاکستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا بھی منصوبہ ہے ۔ ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں وویمن چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چین کے سفارتکار نے کہا کہ پاک چین فری ٹریڈ ایگری منٹ کے دوسرے مرحلے کو اکتوبر میں حتمی شکل دیدی جائے گی-

جس کے باعث زرعی مصنوعات اور سمندری غذا سمیت 90 فیصد برآمدات پر کوئی ڈیوٹی نہیں ہو گی ۔ ان کا کہناتھا کہ مارکیٹ کی رسائی پاکستان کی برآمدات میں 500 ملین ڈالر کا اضافہ کرے گی جو کہ باہمی تجارت کے خلاکو بھی کم کرے گی ۔انہوں نے شرکاءکو چین کے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں ایک بلین ڈالر سرمایہ کاری کے منصوبے سے متعلق بھی آ گاہ کیا ۔

چین کے ایلچی نے بتایا کہ چین کی کاروباری خواتین کو اسلام آباد میں ہونے والے پانچویں ایکسپو میں بھی دعوت دی جائے گی جو کہ نومبر میں ہونے جارہی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ اس کے علاوہ پاکستان کی کاروباری خواتین کو چین میں ہونے والی ایکسپوز میں شرکت کیلئے بھیجا جائے گا تاکہ وہ کاروبار کے مواقع تلاش کر سکیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں