یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام

بارسلونا (سٹیٹ ویوز) 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں مہمانآن خصوصی برطانیہ سے ائے ہوئے سنیر صحافی اور ٹی وی اینکر اور پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن یورپ کے صدر محمد شیراز خان اور پاکستان پریس کلب یوکے کی مجلس عاملہ کے رکن صفدر حسین بخاری تھے۔

تقریب سے مہمانوں اور ان کے علاوہ پاکستان پریس کلب سپین کے سابق صدر حق نواز چوہدری۔چوہدری عابد حسین۔سچ ٹی وی سپین کے نمائندے راجہ محمد یونس۔چوہدری عابد اقبال۔چوہدری شفیق، عثمان عابد اور دیگر نے شرکت کی.

اس تقریب کا اہتمام معروف کاروباری و سیاسی شخصیت چودھری عابد حسین نے کیا تھا اس موقع پر شیراز خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ایک ماہ سے زیادہ مظالم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں بھارتی افواج کرفیو کی تاریک رات میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے

ان حالات یوکے اور یورپ میں آباد پاکستانیوں اور کشمیریوں پر بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائیوں کے لئے مشترکہ طور پرامن مظاہرے کریں اور بھارتی مظالم اور نام نہاد جمہوریت کا چہرہ بے نقاب کریں اس موقع پر صفدر بخاری، چوہدری عابد اور سنیر صحافی چوھدری حق نواز نے اعادہ کیا کہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو انکی جدوجہد آزادی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے میزبان عابد حسین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں