کوہلی-شرما اختلافات کی خبروں پر روی شاستری نے وضاحت دیدی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما کے درمیان اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 15 رکنی اسکواڈ میں اختلاف رائے ہونا کوئی خاص بات نہیں۔

گلف نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ پانچ سال سے ڈریسنگ روم میں رہے ہیں اور جانتے ہیں کہ کھلاڑی ایک دوسرے کی کس طرح تعریف کرتے ہیں۔

روی شاستری نے کوہلی اور روہت شرما کے درمیان اختلافات سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کے قریب رہا ہوں اور جانتا ہوں وہ کیسے کھیلتے ہیں۔

اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر ان خبروں میں سچائی ہوتی تو روہت شرما ورلڈ کپ کے دوران پانچ سنچریاں کیوں اسکور کرتے؟ اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان لمبی شراکتیں کیسے قائم ہوتیں؟

سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول ایسا ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی اپنی رائے کا اظہار کرسکتا ہے اور اس کی وجہ سے نئے خیالات جنم لیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں