Jammu kashmir

جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر 50 سے زائد ممالک کا مشترکہ اعلامیہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جنیوا میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر 50 سے زائد ممالک کا مشترکہ اعلامیہ بھارت کے لئے آئینہ ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جنیوا میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر 50سے زائد ممالک کا مشترکہ اعلامیہ بھارت کے لئے آئینہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ جس میں وہ انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کو دیکھ سکتا۔ انہوںنے کہاکہ عالمی برادری کا کشمیر کے مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا اوربھارت سے بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری کا مطالبہ مظلوموں کے لئے باعث حوصلہ ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یہ اعلامیہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عالمی ضمیر جگانے کی ہماری مسلسل سفارتی کاوشوں کی کامیابی و کامرانی اور کشمیر کاز سے پختہ وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پوری دنیا بھارتی جبر اور طاقت کے بہیمانہ استعمال کے خلاف یک زبان ہے۔ بھارتی غروروتکبر خاک میں مل رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں