امریکہ کا افغانستان میں ناکامی پر پاکستان کو الزام دینا غلط ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا کا افغانستان میں ناکامی پر پاکستان کو الزام دینا غلط ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے 70 ہزار افراد مارے گئے، معیشت کو سو بلین ڈالر کا نقصان پہنچا۔

وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا امریکی جنگ میں شرکت نہ کرتے تو دنیا کا خطرناک ملک نہ کہلاتے، امریکا کی جنگ میں شامل ہونے کے خلاف تھا، سوویت یونین کے خلاف لڑنے والے مجاہدین تھے، مجاہدین امریکا کے خلاف ہو گئے تو دہشتگرد بن گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں