بھارتی مظالم پر عالمی ضمیر جھنجوڑنے کیلئے اسلام آباد میں کرفیو کلاک نصب

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) مقبوضہ کشمیر پر عالمی ضمیر جگانے کے لئے اسلام آباد میں کرفیو کلاک نصب کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہندوستان کی ظالم اور جابر افواج کو مقبوضہ کشمیر کو جکڑے ہوئے40 روز گزر گئے..

خوراک، ادویات اور ایندھن ختم ہونے کے باعث معصوم کشمیریوں کی زندگی مفلوج ہوگئی۔ جبکہ امریکی شہر نیویارک میں ایک ٹرک پر بھی کرفیو کلاک نصب کردی گئی ہے ۔

مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر دنیا کا ضمیر جگانے کے لئے اسلام آباد کے ریڈ زون کے قریب کی شاہراہ سہروردی کے ٹریفک اشارے پر کرفیو کلاک نصب کر دیا گیا ہے۔ کلاک بتا رہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو لگے کتنے دن اور گھنٹے گزر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں اس ٹریفک سگنل سے پاکستان میں موجود بڑی تعداد میں غیر ملکی سفارت کار گزرتے ہیں ،سگنل پر رکنے پر ان کی نظر اس کلاک پر پڑتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں