آزاد کشمیر پرحملے کیلئے بھارت یٹینک، ہیلی کاپٹر، بھاری ہتھیار، خصوصی فوجی دستہ تیار

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) غرور میں مبتلا بھارت پھر بھی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا ہے۔ اب بھارت کی فوج نے لائن آف کنٹرول پر خصوصی فوجی دستہ ماونٹین اسٹرائک کارپس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

اس دستے میں 15 ہزار فوجی اہلکار شامل ہوں گے۔ جبکہ لائن آف کنٹرول پر جنگی ٹینک، ہیلی کاپٹر، بھاری ہتھیار بھی بھیجنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارت کے خوفناک عزائم، آزاد کشمیر پر حملہ کرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں؟ جنگی ٹینک، ہیلی کاپٹر، بھاری ہتھیار اور خصوصی فوجی دستہ ماونٹین اسٹرائک کارپس لائن آف کنٹرول پر بھیجنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کرنے کے بعد بھارت نے اب آزاد کشمیر اور پاکستان پر حملہ کرنے کیلئے بھی اپنے عزائم کا کھل کر اظہار کر دیا ہے۔

پاکستان کی سول اور ملٹری قیادت کی جانب سے متعدد مرتبہ اس خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ جنگی جنون میں مبتلا مودی پاکستان اور آزاد کشمیر پر حملہ کر سکتا ہے۔

بھارتی حکومت کے وزیر بھی پاکستان کیساتھ ایٹمی جنگ چھیڑنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔ پاکستان کی سول و ملٹری قیادت نے واضح کیا ہے کہ اگر بھارت نے کسی قسم کی جارحیت کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی تو پاکستان بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا۔

تاہم بھارتی فوج نے دھمکی دی ہے کہ خصوصی فوجی دستہ ماونٹین اسٹرائک کارپس کے اہلکار سرحد پار کر کے مخصوص علاقے کو اپنے قبضے میں لینے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

اس تمام صورتحال کے حوالے کو دفاعی تجزیہ کاروں نے خطرناک قرار دیا ہے کہ اور واضح کیا ہے کہ یہ اقدام پاکستان کی سالمیت کیخلاف ہے اور اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اس صورتحال پر دفاعی تجزیہ کار وجاہت ایس خان نے بھی ردعمل دیتے ہوئے اسے تشویش ناک قرار دیا ہے:

اپنا تبصرہ بھیجیں