کراچی کے بعد اسلام آباد میں کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال میں گزشتہ رات کانگو کا مریض لایا گیا جس کا تعلق کوہاٹ سے بتایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کانگو کےمریض کو پمز کے آئسیولیشن وراڈ میں داخل کر لیا گیا ہے۔یاد رہے چند روز قبل کراچی میں کانگو وائرس اور دماغ خور جرثومے نگلیریا نے دو افراد کی جان لے لی۔

تھیرواں سال کانگو سے پندرہ اور نگلیریا سے بارہ افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔اس سے قبل لاہور میں بھی کانگو وائرس کا مشتبہ مریض چل بسا تھا۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کانگو وائرس کا مشتبہ مریض محمد عارف شیرا کوٹ کا رہائشی اور گذشتہ روز 21 اگست سے میئو اسپتال میں زیر علاج تھا۔

متاثرہ شخص کے خون کے نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں اور رپورٹ آنے پر ہی اس میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو سکے گی۔ محکمہ صحت کے مطابق رکشہ ڈرائیور محمد عارف کے اہلخانہ اور اُن کے قریبی گھروں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں