راجہ شفیق احمد کا وزیراعظم آزادکشمیر کی جانب سے ایل اوسی کے ہنگامی دوروں کے اعلان کاخیرمقدم

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)چیئرمین ومیڈیا ایڈوائزرمسلم لیگ ن برطانیہ راجہ شفیق احمد نےوزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرکی جانب سے لائن آف کنٹرول کے ہنگامی دوروں کے اعلان کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ موجودہ حالات کے تناظرمیں راجہ فاروق حیدرکافیصلہ ایک جراتمندانہ اقدام ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایل او سی سے متاثرہ علاقوں میں بسنے والے ہمارے بہن بھائی ہیں اورہم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کیسا تھ کھڑے ہیں ،انشاء اللہ جلد مقبوضہ کشمیرمیں بھی آزادی کا سورج طلوع ہوگا اور دونوں طرف کے عوام لائن آف کنٹرول کو پاؤں تلے روندتے ہوئے بھارتی ظالمانہ نظام کوشکست دیں گے۔

راجہ شفیق نے مزید کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر عوامی درد رکھنے والے انسان ہیں ان کی جانب سے ایل اوسی کے دوروں سے وہاں بسنے والے عوام کے حوصلوں میں بھی اضافہ ہوگا،کچھ روزقبل بھی چڑہوئی کے نوجوانوں نے ایل اوسی کراس کرکے بھارت کو یہ دکھا دیا ہے کہ کشمیرکا ہرایک فرداپنے وطن کی خاطر مر مٹنے کو تیارہے لیکن بھارتی ظلم وبربریت کے آگے جھکنے کو تیار نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں