پمزمیں ڈاکٹرزکی غفلت،گلہڑکے مریض کوآوازسے محروم کرڈالا

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)پمزمیں زندگی بانٹنے والے مسیحاؤں نے آزادکشمیر کے نوجوان سے اس کی آوازچھین لی۔

تفصیلات کے مطابق پمزاسلام آباد میں زیرعلاج گلہڑ کےمریض آزادکشمیر کے رہائشی یتیم نوجوان سید فصیح عباس کو آپریشن کے دوران ڈاکٹروں نے سنگین غفلت کامظاہرہ کرتے ہوئے اسے آواز سے بھی محروم کردیا۔اس حوالے سے مریض کے لواحقین نے پمزہسپتال میں شدید احتجاج کیا اورڈاکٹروں کیخلا ف نعر ے بازی کی اوراعلیٰ حکام سے معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرزکی غفلت کے باعث نوجوان عمربھرکیلئے آوازسے محروم ہوچکا ہے ہمارامطالبہ ہے کہ ذمہ داران کا فوری تعین کرکے قرارواقعی سزادی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں