پی آئی اے کے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی،مسافروں کی چیخ وپکار

لاہور(نیوزڈیسک) پی آئی اے کی پرواز بڑے حادثے سےبچ گئی، لاہور سے جدہ جانے والے جہاز میں ٹیک آف کرتے ہی آگ لگ گئی جس پرمسافروں نے چیخ وپکار شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی،لاہور سے جدہ جانے والے جہاز میں ٹیک آف کرتے ہی آگ لگ گئی، جہاز کا ایکانجن ناکارہ ہوگیا،پائلٹ نےواپس لاہور ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

ذرائع کا کہناتھا کہ آگ جہاز کے انجن نمبر 1میں لگی ہے جو کہ ناکارہ ہوچکا ہے،طیارے کو آگ لگنے پر مسافروں نے چیخ وپکار شروع کر دی تھی، بعدازاں امدای ٹیموں نے200 سے زائد مسافروں کو جہاز سے بحفاظت نکالیا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کا کہناتھا کہ واقعہ کی تحقیقات کرہے ہیں، آگ کیسے بھڑکی؟ تاحال کوئی ٹھوس شواہد نہیں سامنے آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں