کھوئیرٹہ میں پولیس کی جانب سے خواتین کے ساتھ انتہائی نازیبا سلوک–وزیر اعظم آزادکشمیر نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کھوئیرٹہ میں پولیس کی جانب سے خواتین کے ساتھ انتہائی نازیبا سلوک کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت دیگراہلکاروں کو فوری طور معطل کردیا ہے –

جبکہ کہ اس واقعہ پر ایس ایس پی کوٹلی کو انکوائری کر کہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے- وزیراعظم آزادکشمیر نے متاثرہ خواتین سے ملاقات بھی کی اوران کی فوری دادرسی کی ہدایت بھی جاری کی ہے-

وزیر اعظم کے پریس سیکرٹری راجہ وسیم کے مطابق وزیر اعظم آزادکشمیر آج متاثریں کنٹرول سے ملنے کھوئیرٹہ گئے تھے—جہاں کچھ خواتین اپنا ذاتی مسئلہ جس پر لوکل انتظامیہ توجہ نہیں‌دے رہی تھی-وزیر اعظم سے گوش گذار کرنا چاہا—جس پر وزیر اعظم کے ساتھ موجود سیکیورٹی اہلکاروں‌نے خواتین کو وزیر اعظم سے نہ ملنے دیتے ہوئے تضحیک کا نشانہ بنایا-

کھوئی رٹہ واقعے کی ویڈیو ملاخطہ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں