فیضان خواجہ اورفریال محمود “ہاف فرائی” کاحصہ بن گئے

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)ہدایتکارابوعلیحہ کی آنیوالی فلم “ہاف فرائی” کی کاسٹ میں دومزید چہروں کی انٹری،فیضان خواجہ اورفریال محمود بھی فلم کا حصہ بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار یاسر حسین کے بعد فیضان خواجہ اوراداکارہ فریال محمود بھی کامیڈی ایکشن فلم “ہاف فرائی “میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

فیضان خواجہ اس سے قبل فیچرفلم چھپن چھپائی میں دکھائی دئیے تھے وہ نہ صرف ایک بہتر اداکاربلکہ شاندارڈانسربھی ہیں ۔سونیہ نذیرکیساتھ ان کی “سٹیپ اینڈ ڈانس “کی ویڈیونے بھی انٹرنیٹ پر تہلکہ مچایاتھا۔

اداکارہ فریال محمود مختلف پراجیکٹس کیساتھ منسلک رہی ہیں جن میں محبت تم سے نفرت ہے،ببن خالہ کی بیٹیاں،باباجانی،لال عشق اورویب سیریزعنایا بھی شامل ہے۔

ہدایتکارابوعلیحہ کا کاسٹنگ کے حوالے سے کہنا تھا کہ دونوں فیضان خواجہ اورفریال محمود اچھے ڈانسرزبھی ہیں اس لئے انہیں فلم کیلئے موزوں انتخاب سمجھا گیا۔

واضح رہے کہ ہدایتکار رواں‌سال دوفلمیں کتاکشا اور تیور ریلیزکرچکے ہیں‌اوردونوں‌نے ہی باکس آفس پر کامیابی سمیٹی.

اپنا تبصرہ بھیجیں