کوٹ لکھپت جیل میں شریف برادران کی خصوصی ملاقات

لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں خصوصی ملاقات کی ہے۔

شہبازشریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی بعد ازاں خواجہ آصف اور احسن اقبال بھی ملاقات میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پرشہباز شریف نے انہیں مولانا فضل الرحمن سے ملاقات اور دیگر اہم امور سے متعلق صورت حال سے آگاہ کیا اورسیاسی امور پر ہدایات لیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات حکومت کی خصوصی اجازت سے ہوئی ہے، اس حوالے سے اسے موجودہ صورت حال میں کافی اہم قراردیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں جمعرات کا دن نواز شریف سے ملاقات کے لیے مختص ہے اور ان سے صرف اہل خانہ ہی ملاقات کرسکتے ہیں۔ کسی دوسرے پارٹی رہنما کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں