اسلام آباد میں غیرت کے نام پر دوافراد قتل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد کےنواحی علاقے میں ایک شخص نے اپنی بہن اور اس کے ساتھ ایک شخص کو مبینہ طور غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق قتل کا یہ واقعہ فیض آباد کے قریب آئی جے پرنسپل روڈ کے نزیک پیش آیا جہاں مذکورہ شخص نے مقتول مرد و خاتون کو روک کر ان پر فائر کھول دیے جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے۔

آس پاس موجود لوگوں نے فوراً فائرنگ کرنے والے کو پکڑ لیا اور اطلاع ملنے پر جائے واردات پہنچنے والی پولیس ٹیم کے حوالے کردیا۔

رپورٹس کے مطابق وقوعہ کے بعد دونوں زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ہسپتال میں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

اس سلسلے میں انڈسٹری ایریا پولیس تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) کا کہنا تھا کہ مقتولین اور ملزم کا تعلق پشاور کے قریبی گاؤں سے ہے۔

بعدازاں پولیس کے تفتیش کرنے پر ملزم نے بتایا کہ اس کی بہن شادی شدہ اور 3 بچوں کی ماں تھی جو ایک شخص کے ساتھ کشمیر فرار ہوگئی تھی جہاں وہ کچھ عرصہ رہے۔

ملزم نے دونوں مقتولین کا کشمیر سے پیچھا کررہا اور فیض آباد پہنچ کر انہیں جا لیا جہاں اس نے ان دونوں پر فائرنگ کردی۔

ایس ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے جوڑا اسلام آباد بدھ کے روز اسلام آباد پہنچا تھا اور فیض آباد میں مسافر بس سے اتررہا تھا جہاں ملزم نے انہیں گولیاں ماریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں