باغ میں باؤلے کتوں کا حملہ، 15 افراد زخمی، ڈی ایچ کیومیں ویکسین نایاب

باغ ( سٹیٹ ویوز/ سید فیصل علی ) آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں باولے کتوں نے تباہی مچا دی نواحی علاقے چھتر میں باولے کتوں نے عام شہریوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں درجن بھر افراد بری طرح زخمی ہو گےزخمیوں کو ابتداءی طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال لے جایا گیا جہاں ویکسین دستیاب نہ ہو نے کی وجہ سے ان زخمیوں کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے۔

ورثا کاشدید رنج کا اظہار کرتے ہوءے کہنا تھا کہ ضلع باغ کے واحد سرکاری اسپتال میں باؤلے کتے کے کاٹے جانے پر جان بچانے والی ویکسین موجود نہیں جو باغ کے عوام کے لیے کسی بڑے انسانی المیہ سے کم نہیں ہے ۔ زخمیوں میں 8 بچے بھی شامل ہیں جن کے چہرے سمیت جسم کے دیگر اعضا باؤلے کتوں کے حملے کا نشانہ بنے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں