Taj Residencia

جڑواں شہروں کی معروف ہاوسنگ سوسائٹی تاج رزیڈینشیا میں رہائشی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر/سٹیٹ ویوز)سردار گروپ آف کمپنیز کے منصوبے تاج ریذیڈنشیاء میں تعمیر ماڈل گھروں میں ان کے مالکان نے رہائش اختیار کرنا شروع کردی۔ابتدائی طور پر تاج ریذیڈنشیاء میں گھروں کی تعمیر کرنے والی کمپنی شیخ انٹر پرایزز نے اپنے ادارے H-Co ڈویلپرز کے ذریعے دو گھر تعمیر کئے ہیں اور اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 سے فیملیز جمعرات کو اپنے گھروں میں شفٹ ہوگئی ہیں۔اس حوالے سے باقاعدہ تقریب کاانعقاد کیاگیا۔جس میں سوسائٹی انتظامیہ کی طرف سے شیخ انٹر پرائزز کمپنی اور عامر شیخ کو بہترین تعمیرات کرنے پر بھی سراہا گیا۔

TSj Residencia

افتتاحی تقریب کےمہمان خصوصی سردار یاسر الیاس خان نے فیتا کاٹا اور حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاج ریذیڈنشیاء سردارگروپ آف کمپنیز کا دی سینٹورس کے بعد دوسرا منصوبہ ہے۔یہ منصوبہ مختلف مراحل سے ہوتا ہوا اب تیزی سے ڈویلپمنٹ فیز سےگذررہا ہے۔سردار گروپ آف کمپنیز نے سینٹورس کے بعد تاج ریزیڈینشیا میں بھی اپنے کلائنٹ کیساتھ بہترین رشتہ قائم کیا اور اپنے کلائنٹ کےاعتماد پرپورا اترنے کی ہرممکن کوشش کی۔Taj Residencia

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کلائنٹس کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کمپنی کے ساتھ چلیں اورپالیسی پرعملدرامد کریں تاکہ بہترین رشتہ قائم ہواور کمپنی اپنے کلائنٹس کی توقعات پر پوری اترسکے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ تاج ریذیڈنشیاء ہو یا کوئی دوسرا ہاؤسنگ منصوبہ بنیادی طورپر کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد پایہ تکمیل تک پہنچتا ہے جسکی وجہ سے تاخیر ہونا فطری ہے لیکن کلائنٹس کے اطمینان کیلئے یہ کہنا چاہوں گا کہ آپ کا سرمایہ مضبوط اور محفوظ ہاتھوں میں ھے۔

TSj Residencia

اپنا تبصرہ بھیجیں